فن لینڈنے فضائی حدود میں مبینہ مداخلت پر روسی سفیر کو طلب کرلیا

سٹاک ہوم، ۔11فروری (اے پی پی):فن لینڈنے فضائی حدود میں مبینہ مداخلت پر روسی سفیر کو طلب کر لیا۔ تاس کے مطابق فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو اس الزام پر طلب کیا کہ روسی طیارہ خلیج فن لینڈ میں ملک کی فضائی حدود میں گھس آیا۔وزارت نے ایکس پر کہا کہ فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے آج روس کے سفیر کو طلب کیا اور فضائی …

سٹاک ہوم، ۔11فروری (اے پی پی):فن لینڈنے فضائی حدود میں مبینہ مداخلت پر روسی سفیر کو طلب کر لیا۔ تاس کے مطابق فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو اس الزام پر طلب کیا کہ روسی طیارہ خلیج فن لینڈ میں ملک کی فضائی حدود میں گھس آیا۔وزارت نے ایکس پر کہا کہ فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے آج روس کے سفیر کو طلب کیا اور فضائی حدود کی مشتبہ خلاف ورزی کے بارے میں وضاحت کی درخواست کی ۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزارت دفاع نے پہلے کہا تھا کہ ایک روسی طیارے پر خلیج فن لینڈ کے علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کا شبہ ہے۔

مزید خبریں