جکارتہ۔11فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ شمالی کالیمانتان میں سپیڈ بوٹ الٹنے سے 4افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس میں آپریشنل یونٹس کے سربراہ ڈیڈے ہریانہ نے منگل کو بتایاکہ سپیڈ بوٹ اکسا ایکسپریس گزشتہ روز بلونگن ریجنسی کے پانیوں میں بڑی لہروں کی زد میں آ کر الٹ گئی جس کے باعث4 افراد ہلاک اور 3 اب بھی لاپتہ ہیں …
انڈونیشیا کے صوبہ شمالی کلیمانٹن میں سپیڈ بوٹ الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

مزید خبریں
جکارتہ۔11فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ شمالی کالیمانتان میں سپیڈ بوٹ الٹنے سے 4افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس میں آپریشنل یونٹس کے سربراہ ڈیڈے ہریانہ نے منگل کو بتایاکہ سپیڈ بوٹ اکسا ایکسپریس گزشتہ روز بلونگن ریجنسی کے پانیوں میں بڑی لہروں کی زد میں آ کر الٹ گئی جس کے باعث4 افراد ہلاک اور 3 اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کے وقت کشتی میں 51 افراد سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے 44 افراد کو بچا لیا اور انہیں مقامی سماجی خدمت کے دفتر منتقل کر دیا جبکہ نعشوں کو بلونگن جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سمندری سفر کے دوران احتیاط برتیں کیونکہ انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے تیز لہریں اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ■








