مدینہ منورہ ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی امن کو متاثر کرنے والی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اسلامی ممالک کے مابین معاہدہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب کے تین روزہ دورہ کے دوران اپنے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے پیر کو غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی بناءپر تقریباً …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو

مزید خبریں
مدینہ منورہ ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی امن کو متاثر کرنے والی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اسلامی ممالک کے مابین معاہدہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب کے تین روزہ دورہ کے دوران اپنے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے پیر کو غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی بناءپر تقریباً 120 ارب ڈالر سے زائد کے مالی نقصان اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ بھاری نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مغربی دنیا دہشت گردی کے خلاف صف آراءہو رہی ہے اسی طرح دہشت گردی کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے مسلم امہ کو بھی متحد ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر انداز میں نبرد آزما ہوتے ہوئے بہت حد تک اس لعنت کی روک تھام کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بھی دہشت گردی کے خلاف موثر انداز میں نبرد آزما ہونا چاہئے۔ سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ”یہ ایک اچھی میٹنگ تھی“۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران انہوں نے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔








