ریاض۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں فرانس کے ہم منصب جین نول بیروٹ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیالات کیا۔ ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ …
سعودی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعلقات و تعاون میں اضافے بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
ریاض۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں فرانس کے ہم منصب جین نول بیروٹ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں بارے تبادلہ خیالات کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال، خطے کی سکیورٹی اور قیام امن بارے کوششوں بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی بھی موجود تھے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔








