ریاض۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 2019 کے بعد غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مملکت میں لائسنس یافتہ سرمایہ کاری کمپنیوں کی تعداد 4 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ عکاظ کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اینڈ پرائیوٹ سیکٹر فورم 2025 میں خطاب کرتے ہوئے وزیرسرمایہ کاری نے …
مملکت میں لائسنس یافتہ سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار ہو گئی ،سعودی وزیر

مزید خبریں
ریاض۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 2019 کے بعد غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مملکت میں لائسنس یافتہ سرمایہ کاری کمپنیوں کی تعداد 4 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
عکاظ کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اینڈ پرائیوٹ سیکٹر فورم 2025 میں خطاب کرتے ہوئے وزیرسرمایہ کاری نے کہا کہ 2018 اور 2019 میں مملکت میں لائسنس یافتہ سرمایہ کاری کمپنیوں کی تعداد 4 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ انٹرنیشنل کمپنیوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز کی تعداد 600 تک پہنچ گئی ہے۔
خالد الفالح نے واضح کیا کی سعودی معیشت میں تیزی سے متنوع ذرائع میں اضافہ ہورہا ہے ،تیل سے ہٹ کر معاشی ذرائع 52 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔سعودی معیشت کے حوالے سے وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ 2024 کے آخر تک ملکی معیشت کا حجم 4 ٹریلین ریال (1.1 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔انہوں کہا کہ مملکت کے وژن 2030 سے قبل نجی شعبے میں سرمایہ کاری 600 ارب ریال تھی جو اب بڑھ کر 1.2 ٹریلین ریال ہو گئی ہے۔








