دبئی ۔14فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد نے سعودی ٹیچر منصور بن عبداللہ کو 2025 کے لیے دنیا کے بہترین استاد کے ایواڈ سے نواز دیا۔ اخبار 24 کے مطابق دبئی میں ہونے والی ورلڈ سمٹ میں سعودی ٹیچر منصور بن عبداللہ کو 2025 کے لیے دنیا کے بہترین استاد کے ایواڈ سے نواز ا گیا ۔ سعودی ٹیچر المنصور نے ایوارڈ ملنے پر …
ولی عہد دبئی کا سعودی استاد کے لیے 2025 کا بہترین ٹیچرایوارڈ

مزید خبریں
دبئی ۔14فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد نے سعودی ٹیچر منصور بن عبداللہ کو 2025 کے لیے دنیا کے بہترین استاد کے ایواڈ سے نواز دیا۔ اخبار 24 کے مطابق دبئی میں ہونے والی ورلڈ سمٹ میں سعودی ٹیچر منصور بن عبداللہ کو 2025 کے لیے دنیا کے بہترین استاد کے ایواڈ سے نواز ا گیا ۔
سعودی ٹیچر المنصور نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ان تمام اساتذہ کی فتح قرار دیا جو عالمی سطح پر اپنے طلبہ کی تربیت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے تعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی کرتے ہوئے اولین صفوں میں شامل ہے ۔واضح رہے مملکت کے ریجن الاحسا سے تعلق رکھنے والے ٹیچر منصور اور مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر زکیہ کو گزشتہ ماہ عالمی سطح پر 50 بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یہ انتخاب 90 ممالک کے 5 ہزار معلمین میں سے کیا گیا ۔








