دوحہ ۔14فروری (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی تھرڈ سڈڈ جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل …
سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی قطر اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل
دوحہ ۔14فروری (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی تھرڈ سڈڈ جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں روس کی حریف کھلاڑی الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا اور ان کی ہنگری کی جوڑی دار فینی سٹولرکو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
جمعہ کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی تھرڈ سڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی حریف کھلاڑی الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا اور ان کی ہنگری کی جوڑی دار فینی سٹولرکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور1-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









