پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کو ہرا دیا

راولپنڈی۔14فروری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کو اننگز اور 94 رنز سے ہرا دیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے تیسرے روز ہائر ایجوکیشن کی ٹیم فالو آن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ علی حمزہ نے 50 رنز اسکور کیے۔ محمد محسن اور علی عثمان نے …

راولپنڈی۔14فروری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کو اننگز اور 94 رنز سے ہرا دیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے تیسرے روز ہائر ایجوکیشن کی ٹیم فالو آن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

علی حمزہ نے 50 رنز اسکور کیے۔ محمد محسن اور علی عثمان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں 425 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہائر ایجوکیشن 179 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں جاری میچ میں غنی گلاس کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 435 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی علی رزاق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز بنائے۔ یہ ان کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔

محمد ولید نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ایس این جی پی ایل نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 154 رنز بنا لیے اور اسے 11 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ حسیب اللہ 32 اور سیف اللہ بنگش 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم واپڈا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 121 رنز کے خسارے کے ساتھ 270 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ عبداللہ شفیق نے 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

عاقب خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واپڈا نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لیے اور اسے 321 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ خالد عثمان 66 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شاہد عزیز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ او جی ڈی سی ایل نے پہلی اننگز میں 64 رنز برتری کی بدولت کے آر ایل کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کے آر ایل نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے۔