صدر مملکت ممنون حسین کی چیئرمین ایف پی ایس سی نوید اکرم چیمہ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کے انتظامی ڈھانچے کے استحکام میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان ِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سول سروسز کے امور …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کے انتظامی ڈھانچے کے استحکام میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان ِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سول سروسز کے امور میں مختلف معاملات کی دیانت داری، غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ انجام دہی ناگزیر ہے تاکہ ملک کا انتظامی ڈھانچہ پورے ذہنی اطمینا ن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی اد ا کر سکے۔ اس موقع پر چیئرمین ایف پی ایس سی نوید اکرم چیمہ نے اپنے ادارے کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ بھی صدر مملکت کو پیش کی۔

Leave a Reply