انقرہ۔15فروری (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ سے متعلق غلط اندازے لگا رہی ہے اوراسرائیلیوں کے جھوٹ سے تنازعات صرف شدت اختیار کریں گے۔اردو نیوز کے مطابق ترک صدر نے غیرملکی دوروں سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے امریکا ہمارے خطے سے متعلق غلط اندازے لگا رہا ہے۔ انہوں …
امریکا مشرق وسطیٰ سے متعلق غلط اندازے لگا رہاہے ، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ۔15فروری (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ سے متعلق غلط اندازے لگا رہی ہے اوراسرائیلیوں کے جھوٹ سے تنازعات صرف شدت اختیار کریں گے۔اردو نیوز کے مطابق ترک صدر نے غیرملکی دوروں سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے امریکا ہمارے خطے سے متعلق غلط اندازے لگا رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ کسی بھی ایسے نقطہ نظر کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو خطے کی تاریخ اور اقدار کو نظرانداز کرتا ہے۔ترک صدر ٹرمپ کے غزہ کی پٹی سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور علاقے کو مشرق وسطیٰ کے رویرامیں تبدیل کرنے کے منصوبے کو مسترد کر چکا ہے۔
اس سے قبل ترکیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر حملہ نسل کشی کے مترادف ہے اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔ترک صدر نے امید کا اظہار کیا کہ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے اور نئے تنازعات کھڑے کرنے کے بجائے امن کے لیے اقدامات کریں گے۔








