اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ مزدوروں اورمحنت کشوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں،حکومت کی طرف سے قائم کردہ دو رکنی کمیٹی مختلف مزدوریونینوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کا تفصیل سے جائزہ لے گی اور ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کوششیں کی جائیں گی، کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کومستقل …
وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے پاکستان مزدور ایکشن کمیٹی کے رہنماوں سے مذاکرات و ریلی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ مزدوروں اورمحنت کشوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں،حکومت کی طرف سے قائم کردہ دو رکنی کمیٹی مختلف مزدوریونینوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کا تفصیل سے جائزہ لے گی اور ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ کوششیں کی جائیں گی، کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کرنے کیلئے حکومت نے پالیسی وضع کی ہے۔ان خیالات اظہارانہوں نے منگل کو یہاں 52مزدوریونینوں پر مشتمل پاکستان مزدور ایکشن کمیٹی کے رہنماوں سے مذاکرات اوربعد ازاں مزدوروں اورمحنت کشوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان مزدور ایکشن کمیٹی حکومت سے مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 20ہزار روپے کرنے، کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی،ٹھیکیداری نظام کے خاتمے اورنجکاری کے عمل میں ملازمین،مزدوروں اورمحنت کشوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔








