راولپنڈی ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے اور پاک فوج کی جانب سے بھارتی سویلین آبادی پر فائرنگ کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ …
بھارتی فوج کا نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے اور پاک فوج کی جانب سے بھارتی سویلین آبادی پر فائرنگ کا دعویٰ جھوٹاہے،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے اور پاک فوج کی جانب سے بھارتی سویلین آبادی پر فائرنگ کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر پر پاک فوج کی پوسٹ کو نشانہ بنائے جانے اور پاک فوج کی جانب سے بھارتی سویلین آبادی پر فائرنگ کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا گیاہے۔








