اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر طلباءکی تعداد کو صفر پر لانا ہمارا ہدف ہے، تہذیب و تمدن انسانی زندگی کا اہم جزو ہے، دوسروں کی تہذیب و تمدن سے بھی سیکھنا چاہئے۔ وہ منگل کو پاکستان مین پاور انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ بچوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب …
وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا بچوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر طلباءکی تعداد کو صفر پر لانا ہمارا ہدف ہے، تہذیب و تمدن انسانی زندگی کا اہم جزو ہے، دوسروں کی تہذیب و تمدن سے بھی سیکھنا چاہئے۔ وہ منگل کو پاکستان مین پاور انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ بچوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، گذشتہ تین سالوں کے دوران سکولوں سے باہر طلباءکی تعداد میں نمایاں کمی آئی اور اس کو صفر پر لانا ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دی جا چکی ہے، اب ہمارے بچے محفوظ سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بچوں پر تحقیق اور علم کے حصول میں کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں دیکھتے ہوئے ہمیں اپنا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو عالمی شہری بنانا ہے، تہذیب و تمدن زندگی کا اہم حصہ ہے، دوسروں کی تہذیب و تمدن کی عزت کرنی چاہئے اور اس سے اچھی چیزیں سیکھنی چاہئیں۔








