خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طالبات کی حفظ قرآن کی تقریب تقسیمِ اسناد سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی قرآن و سنت کے اصل اصولوں پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اور اس سے معاشرے میں امن وآشتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی فیصل مسجد کیمپس میں طالبات کی حفظ قرآن کی تقریب تقسیمِ اسناد …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی قرآن و سنت کے اصل اصولوں پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اور اس سے معاشرے میں امن وآشتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی فیصل مسجد کیمپس میں طالبات کی حفظ قرآن کی تقریب تقسیمِ اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش، ریکٹر اسلامک یونیورسٹی معصوم یاسین زئی بھی موجود تھے۔ خاتون اول نے کہا ہے کہ حفظِ قرآن اور ناظرہ قرآن ایک سعادت ہے اور قرآن و سنت میں اس کی تائید باربار فرمائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارِ منیرہ میں قرآن حکیم کی تجوید اور حفظ کی تعلیم کے ساتھ دیگر تعلیمات قرآنی پر بھی توجہ دی گئی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر میرے لئے باعثِ مسّرت ہے کہ دارِ منیرہ میں صرف پاکستانی بچیاں ہی قرآن نہیں سیکھ رہیں بلکہ اسلامک یونیورسٹی میں زیر تعلیم دیگر ممالک کی بچیاں بھی اس نظام سے مستفید ہو رہی ہیں۔ خاتون اول بیگم محمودہ حسین نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے فرو غ سے معاشرے میں برائیوں اور مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زندگی کو صیحح طریقے سے گزارنے کےلئے ضروری ہے کہ ہم قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں اور اس کا اصل پیغام سمجھیں۔

Leave a Reply