سعودی اور امریکی وزرائے دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرد فاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات، دفاعی شعبے میں سٹریٹجک …

ریاض۔16فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرد فاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات، دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے، باہمی مفادات کے حصول کے لیے تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور سکیورٹی کی بنیادیں قائم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں