چین اور یورپی یونین کے مفادات کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہے،چین امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خا رجہ وانگ ای

میو نخ ۔16فروری (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور،سکیورٹی پالیسی اور مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ چینی میڈ یا کے مطابق یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین …

میو نخ ۔16فروری (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور،سکیورٹی پالیسی اور مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ چینی میڈ یا کے مطابق یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی تفہیم کو بڑھانے اور دنیا کو مزید استحکام فراہم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بیروٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ جامع اسٹریٹجک شراکت داروں کی حیثیت سے ان کا ماننا ہے کہ چین، فرانس اور چین اور یورپی یونین کے پاس تجارتی تنازعات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کی دانشمندی اور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین کھلے پن اور تعاون کی پاسداری کرے گی، آزاد تجارت کی حمایت کرے گی اور ایک دوسرے کے جائز خدشات کو ایڈجسٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں یورپی یونین کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رکھنے کا خواہاں ہے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا سے ملاقات میں کہا کہ چین امن کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ایک ایسے امن معاہدے کا منتظر ہے جو منصفانہ، دیرپا اور تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ چین اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی جانب سے شروع کیا گیا "فرینڈز آف پیس” گروپ امن مذاکرات کو فروغ دینے کےلیے کوشش کرتا رہے گا۔

 

مزید خبریں