اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ حساس معاملہ ہے، اس حوالہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس 30 جولائی کو ہو گا جس میں 8 جون کو پاکستان کے دوبارہ عالمی عدالت انصاف میں جانے کے حوالہ سے ٹیم کی تیاریوں کے حوالہ سے غور کیا جائے …
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ حساس معاملہ ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ حساس معاملہ ہے، اس حوالہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس 30 جولائی کو ہو گا جس میں 8 جون کو پاکستان کے دوبارہ عالمی عدالت انصاف میں جانے کے حوالہ سے ٹیم کی تیاریوں کے حوالہ سے غور کیا جائے گا۔ منگل کو قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ممبران نے اجلاس میں کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر تنقیدی سوالات بھی اٹھائے۔ ممبران نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ یہ سب کچھ پاکستان کے مفاد کے منافی ہے، ہمیں اس کے جواب کی ضرورت ہے، اس پر اٹارنی جنرل اور سیکرٹری خارجہ نے بریفنگ دی اور ممبران کے سوالات کے جواب دیئے۔








