شایقین کرکٹ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شدت سے انتظار

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کرکٹ کے شائقین 19 فروری کو ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شدت سے انتظار ہے۔ پی ٹی وی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے سرفہرست کرکٹ ممالک شرکت کر رہے ہیں ، ایونٹ میں شاندار اور سنسنی خیز مقابلو ں کی توقع ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹ شائقین …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کرکٹ کے شائقین 19 فروری کو ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شدت سے انتظار ہے۔ پی ٹی وی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے سرفہرست کرکٹ ممالک شرکت کر رہے ہیں ، ایونٹ میں شاندار اور سنسنی خیز مقابلو ں کی توقع ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ میں کئی ماہ سے اس لمحے کا انتظار کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ پہلے ہی بک کروا لیے ہیں۔

یہ ایک سنسنی خیز ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے۔ لاہور میں یونیورسٹی آف پنجاب کے طلبا ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی بڑے پیمانے پر سکریننگ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ ‘ہم جھنڈوں، بینرز اور کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔راولپنڈی کے کرکٹ شائقین بھی اتنے ہی پرجوش ہیں۔ ایک مقامی باشندے کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فالو کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کی صلاحیتوں کا حقیقی امتحان ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ قومی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، یہاں تک کہ دبئی میں بھی، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں، ان کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے، سمندر پار ایک پاکستانی نے کہا کہ ہم میچ دیکھنے کے لیے دبئی سپورٹس سٹی میں ایک بڑے اجتماع کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ میں چند روز باقی ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ان شہروں میں کرکٹ شائقین کے لئے ناقابل فراموش تجربہ ہونے جا رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جائیں گے، ‘ہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر بہت خوش ہیں اور شائقین کو اپنی پسندیدہ ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کریں گے، ہم ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ کی توقع کر رہے ہیں اور ہم مداحوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے انہیں آن لائن خریدیں۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں تعاون کا سہرا بھی حکومت کو جاتا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کو بہتر بنانے اور کرکٹ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی حکومتی کوششیں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ہم ان کی حمایت پر شکر گزار ہیں اور مستقبل میں مزید بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔