فلسطینی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذکرات اس ہفتے جاری رہیں گے، امریکا

واشنگٹن ۔17فروری (اے پی پی):امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکری تنظیم اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذکرات اس ہفتے جاری رہیں گے۔ سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، قطر کے وزیراعظم شیخ محد بن عبدالرحمان الثانی اور مصر کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل …

واشنگٹن ۔17فروری (اے پی پی):امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکری تنظیم اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذکرات اس ہفتے جاری رہیں گے۔

سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، قطر کے وزیراعظم شیخ محد بن عبدالرحمان الثانی اور مصر کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل سے تعمیری باتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فیز ٹو کے مذاکرات کی ترتیب اور دونوں اطراف کے موقف کو سامنے لانے کے حوالے سے بات ہوئی تاکہ معلوم ہوسکے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

مزید خبریں