میکسیکو، ٹریفک حادثے میں 6 اموات

میکسیکو سٹی ۔17فروری (اے پی پی):میکسیکو کی وسطی ریاست کی میونسپیلٹی اکستاپالوکا میں ٹریلر بے قابو ہو کر گیس ٹینکر ٹرک اور ایمبولینس سمیت متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق وسطی ریاست کی فیڈرل روڈز اینڈ برجز اور متعلقہ خدمات کے ادارے نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اکستاپالوکا کے علاقے للانو گرینڈے میں اس وقت پیش آیا …

میکسیکو سٹی ۔17فروری (اے پی پی):میکسیکو کی وسطی ریاست کی میونسپیلٹی اکستاپالوکا میں ٹریلر بے قابو ہو کر گیس ٹینکر ٹرک اور ایمبولینس سمیت متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق وسطی ریاست کی فیڈرل روڈز اینڈ برجز اور متعلقہ خدمات کے ادارے نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اکستاپالوکا کے علاقے للانو گرینڈے میں اس وقت پیش آیا جب میکسیکو سٹی کی طرف جانے والا ٹریلر بے قابو ہو کر مخالف لین میں گیس ٹینکر ٹرک اور ایک نجی ایمبولینس سمیت متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس نے ٹریلر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

مزید خبریں