چین کا کینیڈا کے جنگی بحری جہاز کی آبنائے تائیوان میں آمد پر غصے کا اظہار

بیجنگ۔17فروری (اے پی پی):چین نےکینیڈین جنگی جہاز کی آبنائے تائیوان میں آمد پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان سے گزرنے والاکینیڈین جنگی جہاز امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق چینی فوج کے ترجمان نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے اقدامات جان بوجھ کر مشکلات میں اضافہ کرنے اور آبنائے تائیوان کے …

بیجنگ۔17فروری (اے پی پی):چین نےکینیڈین جنگی جہاز کی آبنائے تائیوان میں آمد پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان سے گزرنے والاکینیڈین جنگی جہاز امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق چینی فوج کے ترجمان نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے اقدامات جان بوجھ کر مشکلات میں اضافہ کرنے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے مانیٹرنگ کے لئے اپنی فضائی اور بحری افواج کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا ہے اور وہ تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا سختی سے مقابلہ کرے گا۔ کینیڈا نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ اتوار کو کینیڈا کا جنگی جہاز آبنائے تائیوان سے گزرا تھا۔