بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا ملک بھر میں اراضی کےانتظام کو 10 مارچ تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ

ڈھاکہ۔17فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اراضی کےانتظام کو جلد ہی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائےگا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے لینڈ ایڈوائزر علی امام موجمدار نے کہا کہ ملک بھر میں لینڈ مینجمنٹ سسٹم جلد ہی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو جائے گا اور 10 مارچ تک فعال ہو جائے گا۔ …

ڈھاکہ۔17فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اراضی کےانتظام کو جلد ہی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائےگا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے لینڈ ایڈوائزر علی امام موجمدار نے کہا کہ ملک بھر میں لینڈ مینجمنٹ سسٹم جلد ہی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو جائے گا اور 10 مارچ تک فعال ہو جائے گا۔

پیر کو عثمانی میموریل آڈیٹوریم میں تین روزہ ڈسٹرکٹ کمشنرز (ڈی سیز ) کانفرنس کے دوسرے دن پہلے سیشن کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایتی نظام سے ڈیجیٹل کی طرف منتقلی شروع میں مشکل ہو سکتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔بریفنگ میں وزارت لینڈ کے سینئر سیکرٹری اے ایس ایم صالح احمد بھی موجود تھے۔

علی امام موجمدار نے مزید کہا کہ چیف ایڈوائزر ملک بھر میں لینڈ مینجمنٹ کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس وقت ڈرونز کے ذریعے اراضی کا سروے کیا جا رہا ہے اور حکومت اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ افراد اور کمپنیوں کی معاونت حاصل کی گئی ہے، اور تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ امید ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ملک بھر میں زمین کا انتظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو جائے گا۔

مزید خبریں