اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو پاک ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پاک ملائیشیا آزادانہ تجاتی معاہدہ بارے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو ملائیشیا کی مارکیٹ پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا پاک ملائیشیا آزادانہ تجاتی معاہدہ بارے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو پاک ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پاک ملائیشیا آزادانہ تجاتی معاہدہ بارے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو ملائیشیا کی مارکیٹ پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی بڑی بڑی برآمدی مصنوعات ٹیکسٹائل، سرجیکل اور چمڑے کی مصنوعات پر کوئی ٹیرف لاگو نہیں ہے تاہم اس کے باوجود کئی برآمد کنندگان اس مارکیٹ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ وزارت تجارت پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے زیادہ سے زیادہ رعائتوں کے حصول کے سلسلہ میں ملائیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر کام کر رہی ہے تاہم بڑے برآمدی آئٹمز کو ملائیشیا کی مارکیٹوں میں پہلے ہی مکمل رسائی حاصل ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔








