اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ مذہبی ہم آہنگی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ صورتحال میں معاشرے میں رواداری کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے تہواروں پر سرکاری طورپر چھٹی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے متعدداہم اقدامات اٹھا ئے ہیں ،ان خیالات …
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا بین المذاہب ہم آہنگی سیمینارسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ مذہبی ہم آہنگی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ صورتحال میں معاشرے میں رواداری کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے تہواروں پر سرکاری طورپر چھٹی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے متعدداہم اقدامات اٹھا ئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں ملکی و غیر ملکی مندوبین ،سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ایسی تقریبات کا انعقاد بین الاقوامی سطح پر امن کو پروان چڑھاتا ہے،اسلام دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے احترام کی بات کرتا ہے،اسلام ایک روادار معاشرے کی تلقین کرتا ہے،روادارمعاشرے میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے،مذہبی ہم آہنگی ہماری حکومت کی ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو ان کے تہواروں پر سرکاری طورپر چھٹی کی اجازت ہے،وفاقی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے متعدداہم اقدامات اٹھا چکی ہے،موجودہ صورتحال میں رواداری کی اشد ضرورت ہے،بعض اوقات معاشرے میں ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں۔








