اوٹاوا۔18فروری (اے پی پی):کینیڈا کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے ،تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
اے ایف پی کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ پیر کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز میں 76 مسافروں کے علاوہ عملے کے چار ارکان بھی سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارہ امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منی ایپولس سے آرہا تھا ،وہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
طبی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے کے حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 17 افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جن میں ایک بچہ، ایک 60 سالہ شخص اور ایک 40 سالہ خاتون شامل ہیں۔واقعے کے بعد دیگر تمام شیڈول پروازیں معطل کر دی گئیں