لاہور۔18فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کےلئے پرعزم ہیں۔لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے مزید 46 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔زخمی کانسٹیبل محمد جواد کو طبی اخراجات کےلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل محمد عنصر کو …
زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کےلئے مزید 46 لاکھ روپے کی رقم جاری

مزید خبریں
لاہور۔18فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کےلئے پرعزم ہیں۔لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے مزید 46 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔زخمی کانسٹیبل محمد جواد کو طبی اخراجات کےلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل محمد عنصر کو طبی اخراجات کےلئے 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے،زخمی ڈرائیور کانسٹیبل ضیا اللہ کو طبی اخراجات کےلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد سرفراز کو طبی اخراجات کےلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ زخمی کانسٹیبل دلمیر حسن، کانسٹیبل جاوید اقبال، کانسٹیبل محمد اقبال کو طبی اخراجات کےلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، زخمی ایس آئی، فرمائش علی، اے ایس آئی عبدالرشید، کانسٹیبل محمد زمان، کانسٹیبل محمد مکی کو طبی اخراجات کےلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، زخمی سب انسپکٹر عبدالرف، ہیڈ کانسٹیبل محمد عاقف کو طبی اخراجات کےلئے 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے، افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے ۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ سپروائزری افسران غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کےلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔








