دبئی ۔ 24 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مانچسٹر بم دھماکے کے بعد آئندہ ماہ شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھماکے سے قریباً 22 افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک اوول، ایجبیسٹن اور کارڈف سٹیڈیم پر کھیلی جائے گی جبکہ آئی سی سی ویمنز ون …
مانچسٹر دھماکہ، آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
دبئی ۔ 24 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مانچسٹر بم دھماکے کے بعد آئندہ ماہ شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھماکے سے قریباً 22 افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے 18 جون تک اوول، ایجبیسٹن اور کارڈف سٹیڈیم پر کھیلی جائے گی جبکہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ 24 جون سے شروع ہو گا جس کے میچز ڈربی، لائسیسٹر، برسٹول، ٹاﺅنٹن اور لارڈز پر کھیلے جائیں گے۔









