واشنگٹن ۔18فروری (اے پی پی):سپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ "گروک 3"لانچ کردیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کا طاقتور حریف بن سکتا ہے۔ایلون مسک نے چیٹ بوٹ گروک تھری کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ گروک تھری چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کے مقابلے میں کامیابی حاصل …
ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ "گروک تھری ” لانچ کردیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔18فروری (اے پی پی):سپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ "گروک 3″لانچ کردیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کا طاقتور حریف بن سکتا ہے۔ایلون مسک نے چیٹ بوٹ گروک تھری کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ گروک تھری چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں کائنات کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لئے تجسس میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم دنیا کی سچائی کوجاننے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں ۔
انہوں نے گروک تھری کو جدید ترین ورژن قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ لوگوں کے تجسس کو گمراہ کن ڈیٹا سے بچاتےہوئے درست معلومات فراہم کرے گا اور غلط معلومات سے بچائے گا ۔انہوں نے گروک تھر ی کے اس فیچر کو "ہیلوسینیشن” کا نام دیا ہے ۔انہوں نےبتایا کہ گروک تھر ی سب سے پہلے ایکس کے پریمیم پلس ادا شدہ صارفین کو دستیاب ہو گا۔
واضح رہے ایلون مسک کی کمپنی "ایکس اے آئی” نے اس سے قبل گروک 2 ماڈل بھی متعارف کرایا تھا، جو تصاویر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، اور بعد ازاں اسے تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی دی گئی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ ایلون مسک کی سربراہی میں ایک سرمایہ کار گروپ نے اوپن اے آئی کے غیر منافع بخش اثاثے خریدنے کے لیے 97.4 بلین ڈالر کی پیشکش کی تھی، جو مصنوعی ذہانت کی اس دنیا کی اہم کمپنی کے خلافا ایلون مسک کا ایک اور اقدام تھا۔








