پی ٹی آئی کی طرف سے عدالت میں جمع کرائی گئی بنی گالہ گھر کی منی ٹریل 29 نومبر 2016ءکو عدالت میں پیش کی جانے والی منی ٹریل سے مختلف ہے،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) احتساب پر یقین رکھنے جماعت ہے۔ سپریم کورٹ روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس بات کا دعوی کرتی ہے کہ اس کے پاس بنی گالہ کے گھر کی منی ٹریل موجود ہے تاہم عدالت میں …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) احتساب پر یقین رکھنے جماعت ہے۔ سپریم کورٹ روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس بات کا دعوی کرتی ہے کہ اس کے پاس بنی گالہ کے گھر کی منی ٹریل موجود ہے تاہم عدالت میں جمع کرائی گئی منی ٹریل 29 نومبر 2016ءکو عدالت میں پیش کی جانے والی منی ٹریل سے یکسر مختلف ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے جمائمہ کی جانب سے راشد خان کو دی جانے والی رقم کی منی ٹریل پوچھی گئی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان دھرنے کے دوران ملکی اداروں پر حملوں کے الزام میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply