لاہور ۔ 24 مئی (اے پی پی) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزازکا دفاع کرے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم رینکنگ کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی دوسرے، نیوزی لینڈ کی تیسرے، بھارت کی چوتھے، ویسٹ انڈیز کی پانچویں، جنوبی افریقہ کی چھٹے، پاکستان کی ٹیم ساتویں، سری لنکا کی آٹھویں، بنگلہ …
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 24جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا
لاہور ۔ 24 مئی (اے پی پی) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزازکا دفاع کرے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم رینکنگ کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی دوسرے، نیوزی لینڈ کی تیسرے، بھارت کی چوتھے، ویسٹ انڈیز کی پانچویں، جنوبی افریقہ کی چھٹے، پاکستان کی ٹیم ساتویں، سری لنکا کی آٹھویں، بنگلہ دیش کی نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے، قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لیسیسٹر میں کھیلے گی۔ قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 20 اور 22 جون کو وارم اپ میچ کھیلے گی، ویمن ورلڈ کپ کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، ان کےلئے نہ صرف پاکستان میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے بلکہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں بھی دو ہفتے کا تربیتی کیمپ ہوگا۔









