ویمنز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کی پلیئر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد۔ 18 فروری (اے پی پی):ویمنز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کی پلیئر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق رامین شمیم کی والدہ کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، رامین شمیم کی والدہ کے انتقال پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے افسوس کا اظہار کیا اور ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے رامین شمیم کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا …

فیصل آباد۔ 18 فروری (اے پی پی):ویمنز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کی پلیئر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق رامین شمیم کی والدہ کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے،

رامین شمیم کی والدہ کے انتقال پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے افسوس کا اظہار کیا اور ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے رامین شمیم کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں آج پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں اور کوچز نے رامین شمیم کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔