بدھ بھکشو، زائرین کا 34 رکنی وفد سالانہ وساکھ میلہ میں شرکت کے بعد سری لنکا روانہ

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سری لنکاکے بدھ بھکشوںاور زائرین کا 34 رکنی وفد گوتم بدھا کے یوم پیدائش پرسالانہ وساکھ میلہ کے تہوار میں شرکت کے بعد بدھ کو سری لنکا روانہ ہوگیا۔ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج اور قومی تاریخ وادبی ورثہ کے حکام نے بے نظیربھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وفد کو الوداع …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سری لنکاکے بدھ بھکشوںاور زائرین کا 34 رکنی وفد گوتم بدھا کے یوم پیدائش پرسالانہ وساکھ میلہ کے تہوار میں شرکت کے بعد بدھ کو سری لنکا روانہ ہوگیا۔ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج اور قومی تاریخ وادبی ورثہ کے حکام نے بے نظیربھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وفد کو الوداع کیا۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی دعوت پر سری لنکا سے وفد نے وساکھ میلہ میں شرکت کی تھی۔ گوتم بدھا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ یہ میلہ 21 سے 24 مئی تک منایاگیاجس کے دوران وفد کے ارکان نے ٹیکسلا میں دھرماراجیکا، صوابی اور تخت بائی میں بدھ مت کے مقدس مقامات کی زیارت کے علاوہ مذہبی رسومات ادا کیں۔ روانگی سے قبل زائرین وفد کے سربراہ اور وائس چانسلر بدھسٹ اینڈ پالی یونیورسٹی سری لنکاپروفیسر گلیلی سوماناسری تھیرو نے کہاکہ حکومت پاکستان ،سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشن اورقومی تاریخ وادبی ورثہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بہترین انتظامات اور سہولیات کے ذریعے ہماری مہمان نوازی کی اور میڈیا کوریج دی۔ ہم جہاں بھی گئے وہاں عوام نے پورے خلوص سے ہماری مہمان نوازی کی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں پاکستان کا تشخص منفی انداز میں پیش کیاجاتا ہے لیکن پاکستان آکر وہ تمام منفی باتیں جھوٹ ثابت ہوجاتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply