وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار موجودہ حکومت کا مسلسل پانچواں وفاقی بجٹ پیش کریں گے

آئندہ مالی سال 2017-18ءکا تقریباً 48کھرب روپے حجم کا وفاقی بجٹ (جمعہ کو) پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار موجودہ حکومت کا مسلسل پانچواں وفاقی بجٹ پیش کریں گے اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ءکا تقریباً 48کھرب روپے حجم کا وفاقی بجٹ (کل) جمعہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار موجودہ …

آئندہ مالی سال 2017-18ءکا تقریباً 48کھرب روپے حجم کا وفاقی بجٹ (جمعہ کو) پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار موجودہ حکومت کا مسلسل پانچواں وفاقی بجٹ پیش کریں گے

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ءکا تقریباً 48کھرب روپے حجم کا وفاقی بجٹ (کل) جمعہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار موجودہ حکومت کا مسلسل پانچواں وفاقی بجٹ پیش کریں گے، نئے مالی سال کے بجٹ میں بلند اقتصادی شرح نمو، مالیاتی نظم و نسق برقرار رکھنے، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، برآمدات و سرمایہ کاری کے فروغ، عام لوگوں کو ریلیف کی فراہمی، عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے مزید اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔ بجٹ انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی کے علاوہ معاشرہ کے غریب اور محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام کیلئے فنڈز بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سماجی شعبہ کی ترقی کے علاوہ محصولات بڑھانے کیلئے اقدامات اور گورننس میں بہتری کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ریونیو کے حوالہ سے حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری، ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے جیسے متعارف کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 6 فیصد تک بڑھانے کیلئے مالیاتی و پالیسی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply