اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو پاک ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پاک ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدہ بارے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو ملائیشیا کی مارکیٹ پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ وزیر …
پاکستان کے برآمد کنندگان کو پاک ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو پاک ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پاک ملائیشیا آزادانہ تجارتی معاہدہ بارے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو ملائیشیا کی مارکیٹ پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ وزیر نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی بڑی بڑی برآمدی مصنوعات جیسا کہ ٹیکسٹائل، سرجیکل اور چمڑے کی مصنوعات پر کوئی ٹیرف لاگو نہیں ہے تاہم اس کے باوجود کئی برآمد کنندگان اس مارکیٹ کو نظر انداز کررہے ہیں۔ وزارت تجارت پاکستانی برآمد کنندگان کےلئے زیادہ سے زیادہ رعائتوں کے حصول کے سلسلہ میں ملائیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر کام کررہی ہے۔ تاہم بڑے برآمد ی آئٹمز کو ملائیشیا کی مارکیٹوں میں پہلے ہی مکمل رسائی حاصل ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔








