تہران۔19فروری (اے پی پی):ایران نےکہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کر ے گا، عزت اور وقار کے ساتھ بات کی جائے گی تو اس کا ردعمل بھی اسی انداز میں ہوگا ۔العربیہ کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دباؤ یا دھمکی کے تحت کبھی بھی مذاکرات نہیں کرے گا، زیادہ سے …
کسی کے دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کر یں گے ، عزت و وقار سے بات کی جائے گی تو ردعمل بھی اسی انداز میں ہوگا ، ایران

مزید خبریں
تہران۔19فروری (اے پی پی):ایران نےکہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کر ے گا، عزت اور وقار کے ساتھ بات کی جائے گی تو اس کا ردعمل بھی اسی انداز میں ہوگا ۔العربیہ کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دباؤ یا دھمکی کے تحت کبھی بھی مذاکرات نہیں کرے گا، زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈا لنے کا عمل کبھی کامیاب نہیں ہوا ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اگر ایران سے عزت اور وقار کے ساتھ بات کی جائے گی تو اس کا ردعمل اسی انداز میں ہوگا،ہمیں علاقائی انتظامات سے باہر کرنے یا خلیج میں پڑوسیوں کے درمیان تنازعات کو ہوا دینے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے چھیڑی جانے والی اقتصادی جنگ ان کوششوں کے صرف ایک پہلو کی نمائندگی کرتی ہے جو امر یکی بلاک کی طرف سے کئی دہائیوں سے جاری ہیں، تاہم وہ ناکام ہو چکی ہیں۔








