سڈنی۔19فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے جنوبی جزیرے تسمانیہ کے دور دراز ساحل پر 157 ڈولفنز پھنسی ہوئی ہیں جن میں سے 136 ابھی تک زندہ ہیں ۔ اے یف پی کے مطابق تسمانیہ کے محکمہ ماحولیات نے کہا کہ بدھ کی صبح تک 21 پھنسے ہوئے ڈولفن مر چکے ہیں اور 136 ابھی تک زندہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان ڈولفنز کو فالز کلر وہیلز بھی کہا جاتا ہے …
آسٹریلیا ، جنوبی جزیرے تسمانیہ کے دور دراز ساحل پر 157 ڈولفنز پھنس گئیں

مزید خبریں
سڈنی۔19فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کے جنوبی جزیرے تسمانیہ کے دور دراز ساحل پر 157 ڈولفنز پھنسی ہوئی ہیں جن میں سے 136 ابھی تک زندہ ہیں ۔
اے یف پی کے مطابق تسمانیہ کے محکمہ ماحولیات نے کہا کہ بدھ کی صبح تک 21 پھنسے ہوئے ڈولفن مر چکے ہیں اور 136 ابھی تک زندہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان ڈولفنز کو فالز کلر وہیلز بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی کھوپڑیوں کی مشابہت اورکا جیسی ہونا ہے۔
محکمہ ماحولیات نےبیان میں کہا کہ اس علاقے میں ناقابل رسائی، سمندری حالات اور ماہر آلات حاصل کرنے کےحوالے سے چیلنجزکا سامنا ہے۔
وائلڈ لائف ریسکیو ماہرین اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو ڈولفن کا جائزہ لینے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن تسمانیہ کے مغربی ساحل پر دریائے آرتھر کے قریب ایک ساحل پر پھنسے ہوئے تھے، یہ ایک بہت کم آبادی والا علاقہ ہے جو اس کی ہوا سے چلنے والی ساحلی پٹی کے لیے جانا جاتا ہے۔








