غزہ۔19فروری (اے پی پی):رفح سرحد کے ذریعے پانچ بھاری مشینیں غزہ میں داخل ہو گئی ہیں ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق بدھ کو پانچ بھاری مشینیں مصر کے رفح سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئی ہیں ۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملبہ ہٹانے والی متعدد گاڑیاں مصرکی جانب سے رفح کراسنگ کے ذریعے کیرم شالوم کی طرف بڑھیں، جہاں سے وہ …
رفح سرحد کے ذریعے پانچ بھاری مشینیں غزہ میں داخل

مزید خبریں
غزہ۔19فروری (اے پی پی):رفح سرحد کے ذریعے پانچ بھاری مشینیں غزہ میں داخل ہو گئی ہیں ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق بدھ کو پانچ بھاری مشینیں مصر کے رفح سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئی ہیں ۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملبہ ہٹانے والی متعدد گاڑیاں مصرکی جانب سے رفح کراسنگ کے ذریعے کیرم شالوم کی طرف بڑھیں، جہاں سے وہ غزہ میں داخل ہوئیں ۔
اس سے قبل، اسرائیل نے ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت (کل)جمعرات کوچار اسرائیلی شہریوں کی لاشوں کی واپسی کے بدلے بدھ کو غزہ میں بھاری مشینری اور موبائل گھروں کے داخلے کی اجازت دی جائے گی۔








