وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے رمضان المبارک میںکرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہو گا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے رمضان المبارک میںکرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہو گا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے خسارے کو کم کرنے کےلئے آمدن کو بڑھایا گیا۔ وزیر ریلوے سعد رفیق مزید کہا کہ جب انہوں نے وزارت سنبھالی اس وقت پاکستان ریلویز کی آمدن 18ارب تھی جوکہ اب 41 ارب ہو چکی ہے، آئندہ مالی سال ریلویز آمدن کا ہدف 53ارب رکھا جائے گا، جب حکومت ملی تب تنخواہ کی مد میں ملازمین کو 33 ارب روپے ادا کر رہے تھے، رواں سال تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 53 ارب ادا کر رہے ہیں، ریلوے بجٹ کا 74 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں خرچ ہو جاتا ہے۔ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں بیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہیئں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ایس او اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا، پاکستان ریلویز کا پی ایس او کے ساتھ معاہدہ پانچ سال کےلئے طے پایا ہے۔ پی ایس او کو ترسیل کی مد میں پندرہ یوم کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان ریلویز کی صورتحال ماضی سے بہتر ہوئی ہے۔پاکستان ریلویز کو تاحال منافع نہیں ہو رہا صرف آمدن بڑھی ہے۔ چار سال کے دوران پاکستان ریلویز کے سسٹم میں ڈیڑھ کروڑ نئے مسافر شامل ہوئے۔پاکستان ریلویز کو گزشتہ سال مال برداری کے شعبے سے گیارہ ارب کی آمدن ہوئی۔کرایوں میں کمی سے پاکستان ریلویز کے مسافروں میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply