کیف۔19فروری (اے پی پی):یوکرین اور روس کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ کیف پہنچ گئے۔ شنہوا نے یوکرین کی حکومت کے زیر انتظام یوکرینفارم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ بدھ کو کیف پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران کیتھ کیلوگ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیتھ کیلوگ نے اپنےدورے کو اچھے ممکنہ مذاکرات …
یوکرین اور روس کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ کیف پہنچ گئے

مزید خبریں
کیف۔19فروری (اے پی پی):یوکرین اور روس کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ کیف پہنچ گئے۔ شنہوا نے یوکرین کی حکومت کے زیر انتظام یوکرینفارم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ بدھ کو کیف پہنچ گئے۔
اپنے دورے کے دوران کیتھ کیلوگ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیتھ کیلوگ نے اپنےدورے کو اچھے ممکنہ مذاکرات کا موقع قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے مشن کا حصہ سننا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ ■








