اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی نامور کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے ہنگری بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ قومی کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس گیمز 2018ءاور 2020ءٹوکیو اولمپکس گیمز کےلئے تیار کر سکے۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مسعود احمد خان نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن …
پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قومی نامور کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے ہنگری بھجوانے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی نامور کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے ہنگری بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ قومی کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس گیمز 2018ءاور 2020ءٹوکیو اولمپکس گیمز کےلئے تیار کر سکے۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مسعود احمد خان نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن پاکستانی نامور تین کھلاڑی شاہ حسین شاہ ‘ قیصر خان اور امینہ طویاڈہ کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینے کےلئے ہنگری بھجوائیں گے تاکہ وہ وہاں پر بین الا قوامی طرز کے جوڈو کھیل میں مہارت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے پاکستان جوڈو فیڈریشن کو کہا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو تربیت کےلئے ہنگری ٹرینگ سینٹر میں بھجوائے ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو فری آف کاسٹ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔









