چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ای۔ کامرس پر منعقدہ ورکشاپ میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) ای کامرس کامیابی کے حصول کا ڈیجیٹل طریقہ ہے کیونکہ یہ روزگار، کاروبار کے فروغ اور انسانی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے، اسی وجہ سے بی آئی ایس پی نے اپنی مستحقین کو ٹی سی ایس اور چیزمال جیسی مختلف آن لائن فروخت کے پلیٹ فارموں سے منسلک کیا ہے جو انہیں گھر بیٹھے روزی کمانے کے شاندار مواقع فراہم کرتے …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) ای کامرس کامیابی کے حصول کا ڈیجیٹل طریقہ ہے کیونکہ یہ روزگار، کاروبار کے فروغ اور انسانی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے، اسی وجہ سے بی آئی ایس پی نے اپنی مستحقین کو ٹی سی ایس اور چیزمال جیسی مختلف آن لائن فروخت کے پلیٹ فارموں سے منسلک کیا ہے جو انہیں گھر بیٹھے روزی کمانے کے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں، غریب خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق پاکستان اور علی بابا کے مابین حالیہ معاہدے کے فوائد کے ثمرات سے مستفید ہونے کایہ صحیح وقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بی آئی ایس پیماروی میمن نے بدھ کو بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں ای۔کامرس پر منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے 24اضلاع سے بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران، بی آئی ایس پی کے فیلڈ افسران کو ملک بھر میں اس اقدام کی توسیع کیلئے دائرہ کار اور رہنمائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ میں یہ بتایا گیا کہ ہر افسر اپنے متعلقہ ضلعے سے پانچ ہنرمند مستحقین کی شناخت کرے گا۔ شناخت کردہ مستحقین مارکیٹ کے معیار اور ضروریات کو برقرار رکھتے ہوئے روایتی کڑھائی والی سوتی اور ریشمی چادریں تیار کریں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply