سکردو ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہر دم تیار ہے‘ہم ہر طرح کے چیلنج کےلئے تیار ہیں، قوم کو دشمن کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی فاروڈ آپریشنل بیس سکردو کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
سکردو ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہر دم تیار ہے‘ہم ہر طرح کے چیلنج کےلئے تیار ہیں، قوم کو دشمن کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پی اے ایف کےلئے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں ، ہماری آپریشنل تیاریوں کے آگے یہ معمول کی بات ہے۔ وہ بدھ کو فاروڈ آپریشنل بیس سکردو کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ایئر چیف نے قادری ایئر بیس کادورہ کیا اور پاک فضائیہ کی مشقوں اور عملی تیاریوںکا جائزہ لیا۔ انہوں نے خود بھی مشقوں میں حصہ لیا اور میراج طیارے کو 20 سے 35 منٹ تک اڑایا جو تقریباً 60 سالہ پرانا جنگی طیارہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہاکہ یہ مشقیں پی اے ایف کی معمول کی تربیت کاحصہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ موثر جنگی صلاحیت کی حامل فورس ہے اور یہ ہمہ وقت اپنی آپریشنل تیاری کو یقینی بناتی ہے۔








