سکھر۔ 19 فروری (اے پی پی):سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 اختتام پذیرہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھر آئی بی اے سٹوڈنٹس کونسل کے سپورٹس اینڈ ایڈونچر کلب کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس گالا ویک 2025 کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے ۔یہ آٹھ روزہ شاندار ایونٹ ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے نے مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں میں …
سکھر آئی بی اے سٹوڈنٹس کونسل کے سپورٹس اینڈ ایڈونچر کلب کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس گالا ویک اختتام پذیر

مزید خبریں
سکھر۔ 19 فروری (اے پی پی):سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 اختتام پذیرہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھر آئی بی اے سٹوڈنٹس کونسل کے سپورٹس اینڈ ایڈونچر کلب کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس گالا ویک 2025 کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے ۔یہ آٹھ روزہ شاندار ایونٹ ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے نے مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں میں بھرپور شرکت کی۔
اختتامی تقریب نہایت شاندار رہی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ تھےجبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار شاہنواز داھانی نے بھی خصوصی شرکت کر کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے یونیورسٹی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا، جن میں ای-گیمنگ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل کیے گئے۔ انہوں نے طلبہ کو کھیل کی اصل روح اپنانے کی تلقین کی اور کہا کہ کامیابی صرف جیتنے میں نہیں بلکہ کھیل، تعلیم اور ذاتی ترقی کے لیے مسلسل محنت میں ہے ۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی تدریسی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں جدید اور جامع انداز کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی قیادت میں شروع کیے گئے CSS پروگرام اور پاکستان لٹریچر فیسٹیول جیسے شاندار اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے اشتراک سے دو انقلابی منصوبے "فلائنگ ٹیکسی” اور "الیکٹرک فلوٹنگ لائبریری” کا آغاز کیا جائے گا، جو خطے میں نئے سنگ میل ثابت ہوں گے
،اس کے ساتھ ہی انہوں نے کھیلوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فٹبال اور کرکٹ کی خصوصی ٹیمیں بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا اور سپورٹس گالا کے فاتحین اور رنر اپ کے لیے ایک لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔مہمانِ خصوصی شاہنواز داھانی نے اس ایونٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور شرکاء کے جوش و جذبے اور ڈسپلن کی تعریف کی۔ انہوں نے اسپورٹس اینڈ ایڈونچر کلب کو شاندار اختتامی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ٹیم ورک، استقامت اور قیادت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور تعلیمی و کھیلوں کی ترقی کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ سالانہ اسپورٹس گالا ویک 2025 نے کھیلوں کی روح، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کو اجاگر کیا، جس سے تمام شرکاء کے لیے ایک متحرک اور دلچسپ ماحول پیدا ہوا۔ اس ایونٹ نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اس عزم کو مزید تقویت بخشی کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے کر اپنے طلبہ کو ایک جامع سیکھنے کا تجربہ فراہم کرے۔








