سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے ایرا اور ترک فرم کے مابین آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 4 بڑے منصوبہ جات کی تعمیر کیلئے 8ارب روپے مالیت کے معاہدے پر دستخط اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے ایرا اور ترک فرم سیاہ قلم کے مابین آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلے سے متاثرہ …
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے ایرا اور ترک فرم کے مابین معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے ایرا اور ترک فرم کے مابین آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 4 بڑے منصوبہ جات کی تعمیر کیلئے 8ارب روپے مالیت کے معاہدے پر دستخط
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے ایرا اور ترک فرم سیاہ قلم کے مابین آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 4بڑے منصوبہ جات کی تعمیر کیلئے 8ارب روپے مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ ان منصوبہ جات میں کنگ عبداﷲ یونیورسٹی چھتر کلاس آزاد کشمیر کی تکمیل، ایوب میڈےکل انسٹی ٹیوٹ ایبٹ آباد میں رہائشی فلیٹس اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفر آباد اور راولاکوٹ کی تکمیل شامل ہے۔ ان منصوبہ جات کی تعمیر میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے بطور آجر ایراشامل ہو گا جبکہ الطیراز کنسلٹنٹ فرم تعمیر کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے گی اور منصوبہ جات کی تعمیر ایرا کی مشاورت سے ترک تعمیر اتی فرم سیاہ قلم کرے گی۔ تقریب میں سعودی سفارتخانہ کے سیاسی اور اقتصادی امور کے سربراہ رائد بن عبداﷲالغامدی، ایرا حکام اور الطیراز کنسلٹنٹ فرم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط ایرا کے ڈپٹی چیئرمےن بریگیڈیئر ابوبکر امین باجوہ اور سیاہ قلم کے ابراہےم سیٹن ازدنیر نے کئے۔








