پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

لاہور۔24 مئی (اے پی پی )پاکستان امن پسند ملک ہے جو اپنے اقتصادی و سیکورٹی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہے،موجود صورت حال میں ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے،اس بات کا اظہار 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کیا۔ 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس …

لاہور۔24 مئی (اے پی پی )پاکستان امن پسند ملک ہے جو اپنے اقتصادی و سیکورٹی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہے،موجود صورت حال میں ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے،اس بات کا اظہار 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کیا۔ 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوصی نے پاک بحریہ ،پاک آرمی، پاک فضائیہ کے 43اور دوست ممالک اردن، انڈونیشیا ،بنگلہ دیش ،چین ،سری لنکا ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، مصر ،میانمر اور نائیجریا کے 20آفیسرز کو وار سٹیڈیز (میری ٹائم) میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ وسائل اور اثر رسوخ کی تلاش تغیر پذیر اور غیر یقینی دنیا میں ہمسری اور نئی صف بندیوں کو جنم دیتی ہے۔ہمارے خطے کے ممالک کی توجہ سمندر کی جانب مبذول ہو رہی ہے اور بحری افواج کو اسٹریٹیجک اور روایتی انداز سے ترقی دینے کے لیے کثیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ساتھ ساتھ ہمارے خطے میں غیر علاقائی بحری افواج کی کثیر تعداد میں موجودگی بھی اس امر کی دلیل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply