انقرہ۔ 24 مئی (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم یلدرم نے جارجیا کے سرکاری دورے کے دوران جارجین وزیر اعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرس کے دوران برطانیہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور اتحادی ملک …
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد عالمی سطح پر ہونی چاہیے، ترک وزیر اعظم

مزید خبریں
انقرہ۔ 24 مئی (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم یلدرم نے جارجیا کے سرکاری دورے کے دوران جارجین وزیر اعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرس کے دوران برطانیہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور اتحادی ملک برطانیہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں جانی نقصان کا افسوس ہوا ہے۔ یلدرم نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی سے وسیع پیمانے کا نقصان برداشت کیا ہے ، یہ ایک عالمی خطرہ ہے لہذا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد بھی عالمی سطح پر ہونی چاہیے۔








