اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں آصف میموریل کلب کی ٹیم اسلام آباد ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی۔ آصف میموریل کلب کے آل راﺅنڈر علی عمران نے تین میچوں میں سب سے زیادہ 392 رنز بنائے، علی عمران نے مسلم کلب کے خلاف 208 رنز، حسن میموریل کلب کے خلاف 93 رنز …
پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ،آصف میموریل کلب ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پی سی بی فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں آصف میموریل کلب کی ٹیم اسلام آباد ایسٹ زون کی چیمپئن بن گئی۔ آصف میموریل کلب کے آل راﺅنڈر علی عمران نے تین میچوں میں سب سے زیادہ 392 رنز بنائے، علی عمران نے مسلم کلب کے خلاف 208 رنز، حسن میموریل کلب کے خلاف 93 رنز اور لکی سٹار کلب کے خلاف 91 رنز بنائے، بھٹو کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے لیگ کے آخری میچ میں آصف میموریل کلب نے لکی سٹار کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔









