ڈھاکہ ۔20فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلبا زخمی ہو گئے ۔اے ایف پی کے مطابق منگل کی سہ پہر جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے یوتھ ونگ نے ’کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں طلبا کی رُکنیت سازی کی کوشش کے دوران طلباء اتحاد ’سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کے ممبران …
بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے کیمپس میں طلبا گروپوں میں تصادم، 150 زخمی

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔20فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلبا زخمی ہو گئے ۔اے ایف پی کے مطابق منگل کی سہ پہر جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے یوتھ ونگ نے ’کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں طلبا کی رُکنیت سازی کی کوشش کے دوران طلباء اتحاد ’سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کے ممبران کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا
جس 150 طلبا زخمی ہو گئے جن میں سے کم از کم 50 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ حکام کے مطابق ’صورتحال اب قابو میں ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب دونوں گروپوں نے تشدد شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر لگایا ہے۔








