رام اللہ ۔20فروری (اے پی پی):صحت کے عالمی ادارے 'ڈبلیو ایچ او' نے کہاہے کہ غزہ میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیےمہم کا آغاز کیا جائے گا۔ جس میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹارگٹ کر کے ویکسین دی جائے گی۔ العربیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کی موجودہ ماحولیاتی صورتحال نیز خیموں میں پناہ گزینوں کی حد سے زیادہ تعداد کا ہونا اور …
غزہ ، جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر فلسطینی بچوں کو پولیو کی ویکسینیشن دی جائے گی

مزید خبریں
رام اللہ ۔20فروری (اے پی پی):صحت کے عالمی ادارے ‘ڈبلیو ایچ او’ نے کہاہے کہ غزہ میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیےمہم کا آغاز کیا جائے گا۔ جس میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹارگٹ کر کے ویکسین دی جائے گی۔
العربیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کی موجودہ ماحولیاتی صورتحال نیز خیموں میں پناہ گزینوں کی حد سے زیادہ تعداد کا ہونا اور پانی کا صاف ملنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا جبکہ نکاسی آب اور صحت مندانہ ماحول کی ضرورتیں بھی پوری ہونا مشکل ہو چکا ہے۔
ایسے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچوں کو پولیو وائرس کے پھیلنے سے بچایا جائے اور پناہ گزین کیمپوں میں جگہ جگہ جا کر انہیں ویکسینیشن دی جائے۔خیال رہے اس سے پہلے پچھلے سال بھی جنگ کے دوران پولیو کے قطرے پلانے کے لیے عالمی ادارہ صحت ایک مہم چلا چکا ہے۔
جس میں لاکھوں بچوں کو ایک سے زائد مراحل میں پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ تاہم اس میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ پولیو ورکرز کے کور میں اسرائیلی خفیہ اہلکار بھی موجود رہے اور انہوں نے اپنے اہم فلسطینی اہداف کے لیے اس دوران نشاندہی کا کام کیا۔








