قاہرہ۔20فروری (اے پی پی):مصر میں قتل کی بہیمانہ واردات کے 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی ۔العربیہ کے مطابق کی ناگا حمادی فوجداری عدالت نے قاہرہ سے 600 کلومیٹر جنوب میں واقع ’’ قنا‘‘ گورنری میں واقع مرکز "دشنا" میں جھگڑے کے باعث 4 افراد کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 بھائیوں سمیت 6 افراد کو سزائے موت سنائی۔ عدالت نے سزائے موت پر عمل درآمد …
مصر میں قتل کی بہیمانہ واردات کے 6 مجرموں کو سزائے موت

مزید خبریں
قاہرہ۔20فروری (اے پی پی):مصر میں قتل کی بہیمانہ واردات کے 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی ۔العربیہ کے مطابق کی ناگا حمادی فوجداری عدالت نے قاہرہ سے 600 کلومیٹر جنوب میں واقع ’’ قنا‘‘ گورنری میں واقع مرکز "دشنا” میں جھگڑے کے باعث 4 افراد کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 بھائیوں سمیت 6 افراد کو سزائے موت سنائی۔
عدالت نے سزائے موت پر عمل درآمد کے بارے میں قانونی رائے حاصل کرنے کے لیے مدعا علیہان کے کاغذات مفتی جمہوریہ کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مدعا علیہان "یوسف "اور اس کے بھائیوں شاہین، محمد، البدری اور سعید اور نشات پر الزام لگایا کہ انہوں نے حسنی، علی، مصطفی اور ابوالعزائم کو قتل کیا اور سعید کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ قنا گورنریٹ کے دشنا مرکز میں ابو دیاب مغربی گاؤں میں کان پر تنازع میں قتل کیا تھا۔








